Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'احساس ایمرجنسی کیش پروگرام میں شامل ہونے کیلئے 8171 پر شناختی کارڈ نمبر بھیجیں'

شائع 06 اپريل 2020 01:27pm

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و تخفیف غربت اور احساس پروگرام کی چیئرپرسن ڈاکٹرثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ 'احساس ایمرجنسی کیش پروگرام' میں شامل ہونے کیلئے 8171 پر شناختی کارڈ نمبر بھیجیں، اب تک 3 کروڑ 45 لاکھ 26 ہزار 150 افراد ایس ایم ایس بھیج چکے ہیں۔

ڈاکٹر ثانیہ نے گزشتہ روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امدادی رقم کی فراہمی اور اس پروگرام سے متعلق تفصیلی طور پر آگاہ کیا تھا۔

انہوں نے بتایا تھا کہ وفاقی حکومت کورونا وائرس کے تناظر میں'احساس ایمرجنسی کیش پروگرام' کے تحت ایک کروڑ 20 لاکھ سے زائد مستحق خاندانوں کیلئے 12 ہزار روپے فی خاندان کی نقد امدادی رقم فراہم کررہی ہے۔

وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کے باعث 1200 ارب روپے کے معاشی پیکیج کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں اب تک 3 ہزار277 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ ملک میں اب تک 50 اموات اور 257 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔